کیا اسلام تلوار کے ذریعے پھیلا ہے؟





عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُعِثْتُ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ بِالسَّيْفِ حَتَّى يُعْبَدَ اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَجُعِلَ رِزْقِي تَحْتَ ظِلِّ رُمْحِي وَجُعِلَ الذُّلُّ وَالصَّغَارُ عَلَى مَنْ خَالَفَ أَمْرِي وَمَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ
مسند احمد بن حنبل مسند عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما۔ حدیث نمبر 4868

حضرت عبداللہ بن عمر ر ضی اللہ عنہ بیان کرتے ہین کہ رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم نے فرمایا:
اللہ نے قیامت تک مجھے تلوار دی ہے حتی کہ اللہ وحدہ لا شریک لہ کی عبادت ہونے لگے.اور میرا رزق تلوار کے سائے میں رکھا گیا ہے اور ذلت رسوائی اس کا مقدر بنائی گئی ہے جو میرے طریقہ کی مخالفت کرے، اور جو کسی قوم کی مشا بہت کرے گا انہی میں سے ہو جائے گا

Distortions in Islam

حجۃ الوداع کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تکمیل دین کی خوش خبری سنائی
چنانچہ ارشاد فرمایا ۔
الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا 
( المائدہ )
” آج میں نے دین اسلام کو تمہارے لیے مکمل کر دیا اور اپنی نعمت قرآن پاک کی بھی تکمیل کر دی اور اسلام کو بطور دین تمہارے لیے پسند فرمایا۔

جب شریعت کے محل کی تکمیل ہو گئی اور اس میں ایک اینٹ کی جگہ بھی باقی نہیں رہی تھی تو پھر جس شخص اس میں اپنی طرف سے اینٹ لگانے کی کوشش کرے گا ۔ تو وہ بہت بڑا مجرم ہو گا ۔ گویا کہ اس کے نزدیک وہ دین، جو اللہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھلایا اور حکم دیا کہ اپنی امت کو اس کی تبلیغ کریں، نامکمل ہے اور اس کی تکمیل کرنا چاہتا ہے اس طریقے سے وہ ایسا کام کرنا چاہتا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا اس صورت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر الزام آتا ہے کہ آپ نے شریعت کو نامکمل چھوڑ دیا یا پھر شریعت کے بعض احکام جن کا آپ کو علم تھا قصداً لوگوں تک نہیں پہنچائے ( نعوذ باللہ من ذالک ) حالانکہ یہ دونوں باتیں غلط ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے مکمل شریعت نازل کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکمل شریعت لوگوں تک پہنچا دی ۔
حجۃ الوداع کے موقعہ پر لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا ۔ 
الاھل بلغت
۔ لوگو ! کیا میں نے تم کو اللہ کے احکام پہنچا دئیے
سب نے کہا 
ہاں ۔ 
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر خطبہ میں ارشاد فرمایا کرتے تھے
شرا الامور محدثاتھا
“ سب سے برا کام دین میں نئے امور جاری کرنا ہے
ایک موقعہ پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے فرمایا ، 
ایاکم ومحدثات الامور 
دین میں نئے کام ایجاد کرنے سے بچو.... 
تو گویا کہ بدعت بہت برا کام ہے جو اللہ اور اس کے رسول کی ناراضگی کا موجب بنتا ہے

دین کی تکمیل کا تاریخی اعلان

بخاری شریف (رقم` ٤٢٤٠) کی روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت عمر بن الخطاب رض سے ان کے دور خلافت میں ایک یہودی عالم نے کہا: یا حضرت ! آپ کے قرآن میں ایک آیت ایسی ہے` وہ آیت اگر ہم پر نازل ہوئی ہوتی تو ہم آیت کے نازل ہونے کے دن کو عید بنا لیتے- ہم باقاعدہ ڈے مناتے اس پر کہ فلاں دن یہ آیت نازل ہوئی تھی- حضرت عمر رض نے پوچھا` کون سی آیت؟ اس نے کہا: `الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا`- 
(المائدہ ٣:٥)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے دین مکمل کر دیا ہے` اپنی نعمت تمام کر دی ہے